ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم پہلی پوزیشن پر برقرار

image

آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ انڈیا کے روہت شرما دوسرے جبکہ شبمن گل تیسرے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد دوبارہ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔

تاہم پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اسی طرح سے ٹیسٹ بیٹرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ انڈیا کے یشسوی جیسوال دو درجے ترقی کرنے کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ بہتری کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں انڈیا کے جسپریت بمراہ دو درجے ترقی کے بعد دوبارہ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے نعمان علی نویں نمبر پر برقرار ہیں۔

اسی طرح سے ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے اور انڈیا کے تلک ورما تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں اور محمد رضوان چھٹے نمبر پر ہیں۔

ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر ہیں جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا دوسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا تیسرے نمبر پر ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.