چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق آئی سی سی کا بڑا اعلان

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق رواں ہفتے چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کا فیصلہ ہو جائے گا۔

عالمی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں آئی سی سی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ رواں ہفتے جمعے کو آئی سی سی اجلاس میں اس حوالے سے بات کی جائے گی تاہم ترجمان نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی آئندہ سال پاکستان میں ہونی ہے جبکہ انڈیا پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے۔ انڈیا کے انکار کے بعد سے چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے طرح طرح کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس ٹورنامنٹ کو پاکستان میں ہی کروانے کے فیصلے پر کھڑا ہے اور انڈیا کے میچز کسی دوسرے ملک میں کروانے کی تجویز کو مسترد کر چکا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے نو مارچ تک پاکستان میں ہونا ہے تاہم تاحال ایسا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا جا سکا ہے کہ کون کس سے کب کھیلے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 18 نومبر کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کروائیں گے۔ انڈیا کے تحفظات دور کیے جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’دنیا کی تمام ٹیمیں، جنہوں نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کیا، وہ پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ کسی کو کوئی مسئلہ نہیں۔ ایسی کوئی وجہ نہیں کہ انڈین ٹیم پاکستان نہ آئے۔ اگر انڈیا کو کوئی تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔ ہم ان کے خدشات دور کریں گے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.