پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرسٹر گوہر نے تمام معاملے کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ڈی چوک جانے کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کا نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق ارکان نے کہا کہ بیرسٹرگوہر اور سلمان اکرم راجہ نے احتجاج کو لیڈ کیوں نہ کیا؟

ذرائع نے بتایا کہ کورکمیٹی اجلاس کو سیاسی کمیٹی کے فیصلے اور حکمت عملی سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایک سینئر رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی میں احتجاج اور دھرنا دینے کی ہدایت کی، بانی کی ہدایت تھی کہ سنگجانی جانے سے قافلے نہیں ٹوٹیں گے۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ بانی تحریک انصاف کی ہدایات کو نظرانداز کیا گیا اور سیاسی کمیٹی کے فیصلے نہ ماننے پرکور کمیٹی اراکین نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پارٹی کے ایک رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے سنگجانی میں دھرنا دینے سے انکار کیا، بشریٰ بی بی نےحکم دیا کہ بانی نے انہیں ڈی چوک میں دھرنا دینے کا کہا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق ناکامیوں کی تفصیلات بانی پی ٹی آئی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.