چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کو میزبانی پر 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے

image

پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق کے 60 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان کو ٹورنامنٹ کی انشورنس کرانے کے لیے 12 سے 13 لاکھ ڈالرز بطور پریمیم انشورنس کمپنی کو ادا کرنے ہوں گے،مزید یہ کہ پاکستان کو گیٹ منی اور ہاسپیٹلیٹی سے بھی اضافی ڈالرز حاصل ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ، پاکستان ڈٹ گیا

انشورنس کی رقم نکالنے کے بعد پاکستان کو تقریباً 60 لاکھ ڈالرز ملنے کی توقع ہے دوسری جانب آئی سی سی کی آمدنی سے پاکستان کو ہر سال 13 ملین ڈالر کی دو قسطیں جنوری اور جولائی میں ملتی ہیں۔

اس کے مقابلے میں بھارت کو آئی سی سی کی آمدنی کا 38 فیصد یعنی 90 سے 95 ملین ڈالرز سالانہ شیئر ملتا ہے۔

بھارت چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے نہ آیا تو پاکستان بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ انڈیا میں نہیں کھیلے گا، محسن نقوی

ذرائع کے مطابق 2009ء میں انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویزے نہ ملنے کی وجہ سے زمبابوے نے شرکت نہیں کی تھی لیکن اس کے باوجود زمبابوے کو فنڈنگ کی رقم اور سالانہ آمدنی سے شیئر دیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.