چیمپئنز ٹرافی 2025 سے متعلق بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ

image

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامند ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط طور پر مان گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی شرط ہے کہ آئندہ انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے لیے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا۔ اگر انڈیا پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان کے لیے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیے۔

پی سی بی کی شرط ہےکہ اگر انڈیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل میں نہ پہنچا تو یہ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے۔ یو اے ای میں ہونے والے میچز کی گیٹ منی سے اماراتی بورڈ پی سی بی کو حصہ دےگا۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر حتمی فیصلہ اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔

دوسری جانب دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ کچھ کریں گے جس سے ملک اور کرکٹ کی جیت ہو ، ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ون سائیڈ فیصلے نہیں کرنے دیں گے، جیت ہم نے کرکٹ کی کرنی ہے، فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، ہم بھارت جائیں اور وہ پاکستان نہ آئیں، ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لانگ ٹرم بات کرنا ہوگی، فیصلے صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں کیے جاسکتے، طویل مدت پر ٹورنامنٹس کے لیے فارمولا طےکرنا ہوگا۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ پاکستان کی شرائط نہ مانی گئیں تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل بھی نہیں مانےگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.