جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

image

بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بارکلے کی مدمت ملازمت مکمل ہونے پر جے شاہ نے آئی سی سی چیف کی باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

جے شاہ نے تین سال کے لیے پہلی ٹرم کی شروعات کردی ہے، آئی سی سی نے جے شاہ کی مدت ملازمت شروع ہونے کی تصدیق کردی، وہ مسلسل تین سالہ مدت تک دوبارہ منتخب بھی ہوسکتے ہیں۔

سابق چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کے عہدے کی میعاد 30 نومبر تک تھی، گریگ بارکلے نے اگست میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts