پہلا ٹی 20: زمبابوے کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

image

زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بلاوائیو میں جاری ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتنا چاہتے ہیں، سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے موقع ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ، دوسری اننگ میں بولنگ میں مدد ملے گی اس لیے پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا سمیت صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 2 میچز میں فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی تھی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts