بھارتی اداکار وکرانت میسی نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بارہویں فیل سے اپنی بہترین اداکاری کا جوہر دکھانے والے اداکار کے اس فیصلے سے مداح حیران و پریشان ہیں ساتھ ہی وہ اس کی وجہ بھی جاننا چاہتے ہیں۔
37 سالہ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ مزید 2 فلموں کے مکمل ہونے کے بعد فلم نگری کو خیر باد کہہ دیں گے۔
وکرانت نے لکھا کہ، "ہیلو! میرے پچھلے کچھ سال غیر معمولی رہے ہیں اس دوران ایک اداکار کے طور ہر میرا سفر دلچسپ رہا ہے، جس کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ لیکن میں جیسے جیسے میں آگے بڑھتا ہوں تو مجھے احساس ہوتا ہے کہ یہ وقت ایک شوہر، باپ اور ایک بیٹے کے طور پر گھر واپس جانے کا ہے، آنے والے سال 2025 میں ہم آخری بار ملیں گے، جب تک کہ وقت صحیح نہ آجائے"۔
انہوں نے مزید لکھا کہ، پچھلی 2 فلمیں اور کئی سالوں کی یادیں میرے ساتھ ہیں جس کے لیے میں ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ کے اس پیار کا ہمیشہ مقروض ہوں۔