تحریک انصاف کے51 کارکنوں کو دوبارہ رہائی مل گئی

image

جیل سے نکلتے ہی دوبارہ گرفتار ہو جانے والے پاکستان تحریک انصاف شیخوپورہ کے 51 کارکنوں کو دوبارہ رہائی مل گئی۔

جن میں سابق وزیر قانون پنجاب اور رکن قومی اسمبلی چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈوکیٹ کے تین کزن کاشف ورک طارق ورک اور اعظم ورک سمیت پی ٹی ائی کی مقامی تنظیموں کے عہدے داران بھی شامل ہیں۔

بلوچستان سے ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے 924 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی

پولیس نے انہیں پہلے 24 نومبر کے ہنگاموں جلوس اور ٹریفک میں رکاوٹ وغیرہ کے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا جس کہ اگلے روز انہیں عدالت میں پیش کرنے پر جوڈیشل مجسٹریٹوں نے ان کی ضمانتوں کی درخواستیں منظور کرلی۔

مگر بروقت عدالتوں میں ضمانتی مچلکے پیش نہ ہونے پر انہیں پولیس نے جیل میں بھیج دیا تھا اگلے روز مچلکوں کے جمع ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا۔

عمران خان کی صحت اور جیل میں نہ ہونے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، بیرسٹر گوہر

پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کیا ہے اور جیل سے گھروں تک نہیں پہنچنے دیا جس پر فاضل عدالت نے ان 28 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.