گزشتہ پانچ سالوں میں تقریباً 17 پاکستانی کارکنوں نے سعودی عرب کا سفر کیاجس سے یہ پاکستانی تارکین وطن کے لئے سرفہرست مقام بنا۔
سعودی عرب کے جنرل شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ہر وزیر پاکستان پوسٹ کی 5 ہزار آسامیوں پر اپنوں کو نوازتا رہا
130 رکنی سعودی تجارتی وفد کا حالیہ دورہ اسلام آباد دونوں ممالک کے درمیان غیر متزلزل سفارتی اور تجارتی تعلقات کی امید افزا علامت ہے، وفد کی جانب سے مختلف شعبوں میں 27 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط دونوں ممالک کے باہمی تجارتی مفاد کو ظاہر کرتے ہیں۔
پاکستان کی اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل جو کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کے معاملات میں ایک کلیدی فورم ہیتمام سرمایہ کاروں بالخصوص سعودی عرب سے آنے والے سرمایہ کاروں کو ترجیح دیتی ہے اور تمام سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔