بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ نے حال ہی میں چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں مادھو چوپڑا نے انکشاف کیا کہ ان کی بیٹی پریانکا کی کامیابی سے سب سے زیادہ نقصان ان کے بیٹے اور پریانکا کے چھوٹے بھائی سدھارتھ کو اٹھانا پڑا اور اسکی زندگی بیحد اثر انداز ہوئی۔
ہم ایوارڈز ہماری اسکرینوں پر جگمگانے کیلئے تیار
مادھو چوپڑا کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹی کی کامیابی کیلئے قربانی کا بکرا بن گیا کیونکہ وہ اس وقت پریانکا کے ساتھ تھیں بیٹےدھارتھ کو ماں اور باپ دونوں سے کوئی توجہ نہیں ملی اور وہ اکیلا ہی سب کچھ کرتا رہا اور خود سے بڑا ہوا۔
مادھوکا کہنا تھا کہ میرے دونوں ہی بچے بہت بہترین انسان ہیں اور مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں تاہم اپنے بیٹے کو ہر روز جدوجہد کرتا دیکھ کر مجھے دکھ بھی ہوتا ہے کہ میں اسے کبھی وقت نہیں دے سکی۔