بابراعظم سے متعلق شعیب اختر کا بڑا دعویٰ

image

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ سلیکشن کمیٹی سابق کپتان بابراعظم کو چیمپیئنز ٹرافی کے بعد ٹیم سے باہر کردے گی۔

شعیب اختر نے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی موجودہ سلیکشن کمیٹی چیمپیئنز ٹرافی تک بابراعظم کو موقع دے گی لیکن اگر ان کی فارم بحال نہ ہوئی تو انہیں ڈراپ کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں اگر بابراعظم قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے تو ان کو ٹی20 اور ون ڈے ٹیم سے نکالا جاسکتا ہے، وہ یقینی طور پر ایک اسٹار ہیں لیکن نئی مینجمنٹ ٹیم میں جارحانہ کھیل کی صلاحیت کو پروان چڑھانا چاہتی ہے۔ اگر بابر ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنا گیم بدلنے کی ضرورت ہے۔

سابق کرکٹر نے چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ کی میزبانی پر پاکستان کا موقف بالکل درست ہے لیکن میں بھارت نہ جاکر کھیلنے کے موقف کی حمایت نہیں کرتا، مجھے لگتا ہے کہ گرین شرٹس کو وہاں جاکر ہندوستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کرنا چاہیے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کےلیے ہائبرڈ ماڈل پر پہلے ہی دستخط ہوچکے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.