عمران خان اور بشری بی بی کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے، عظمیٰ بخاری

image

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آ گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ اور ڈی پی او اٹک کی پریس کانفرنسز ناقابل تردید شواہد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے غیرملکیوں کو احتجاج میں لایا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ احتجاج میں شریک افراد تربیت یافتہ اور تخریب کاری کے ماہر تھے۔ جبکہ گرفتار افراد کی اکثریت کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کے لیے اسلحہ نہیں۔ لیکن فیڈریشن پر چڑھائی کے لیے جدید اسلحہ موجود ہے۔ لاشوں کی سیاست کرنے والے اب تک درجن بھر بیانات تبدیل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے حکومت کا متنازعہ صدارتی آرڈیننس معطل کر دیا

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فتنہ پارٹی کا سوشل میڈیا ہی اس کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔ اور اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو ہر سطح پر ریگولرائز کیا جائے۔ جنہوں نے انقلاب لانا تھا اب وہ ایک دوسرے پر ٹاؤٹ اور جاسوس کے الزامات لگا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.