پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز بھیی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
شبلی فراز نے اپنے خلاف درج ایف آئی آر ز اور عدالتی پیشیوں کے باعث استعفیٰ دیا ہے۔
شبلی فراز نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کر دیا ہے۔
درہ خنجراب سال بھر تجارت کے لیے فعال
درہ خنجراب کو پاکستان، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارت کے لیے سال بھر کے لیے فعال کر دیا گیا ہے۔ آزادی پاکستان کے 77 سال بعد پہلی مرتبہ درہ خنجراب سال بھر کے لیے فعال رہے گا۔
درہ خنجراب ایک اہم تجارتی راستے کے طور پر کام کرتا ہے جو گلگت بلتستان کو چین سے ملاتا ہے۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد پاکستان، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارتی روابط کو بڑھانا ہے۔
خنجراب پاس سے مشینری، ٹیکسٹائل، الیکٹرانکس اور اشیاء خورد و نوش سمیت دیگر تجارتی سامان کی نقل و حرکت ہوتی ہے، جو ہمسایہ ممالک کی معاشی ترقی کے لئے نہائت اہمیت کا حامل ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران، پاکستان نے اس راستے کو وسطی ایشیائی ریاستوں خصوصاً تاجکستان، کرغزستان اور قازقستان کو صنعتی اور زرعی مصنوعات کی ترسیل کے لیے بھی استعمال کیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخو پورہ میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخو پورہ میں کل جمعرات کو ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجا ب کے مطابق مذکورہ حلقے میں کل صبح 8 سے شا م 5 بجے تک پو لنگ کا انعقا د کیا جا ئے گا۔
پی پی 139 شیخوپورہ سے رکن صوبائی اسمبلی رانا افضال کی وفا ت کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔
ضمنی انتخاب میں 8 امیدواران حصہ لے رہے ہیں جبکہ حلقے میں 1لاکھ 93 ہزار ووٹرز کے لیے 124 پو لنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
پو لنگ ڈے پر شیخوپورہ کی حدود میں عام تعطیل ہو گی۔