پشاور، کم آمدن والے افراد کو معیاری رہائش کی فراہمی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا شاندار منصوبہ، احساس اپنا گھر اسکیم کے تحت محکمہ ہاؤسنگ اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔
کم آمدن افراد کو نئے گھر کی تعمیر یا موجودہ گھر کی مرمت کیلئے 15 لاکھ روپے تک کے بلاد سود قرضے دیے جائیں گے،وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس اسکیم پر 4 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا
قرضوں کی واپسی کے لئے 7 سال پر مشتمل آسان شیڈول تجویز کیا گیا ہے، قرضے کی واپسی کی ماہانہ قسط زیادہ سے زیادہ 18 ہزار روپے تک ہو گی۔اسکیم ریوالونگ فنڈز سسٹم کے تحت آئندہ سات سال تک جاری رہے گی۔
اس اسکیم کے تحت قرضہ حاصل کرنے کے لئے اپنی ملکیتی زمین کا ہونا ضروری ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ لوگوں کو رہائش کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پروگرام پر عملدرآمد سے سماجی اور معاشی حالات کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی،اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ قرضے صرف حقدار لوگوں کودیے جائیں۔