مظاہرین آتشی اسلحہ سے لیس اور ہم بغیر اسلحہ تھے، زخمی ایس ایچ او

image

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بننے والے ایس ایچ او طاہر اقبال کا کہنا ہے کہ تمام مظاہرین آتشی اسلحہ سے لیس تھے ہم انہیں بغیر اسلحہ کے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایس ایچ او تھانہ نیو ائیرپورٹ طاہر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 نومبر  میں موٹروے پر تعینات تھا، رات تقریباً 11 بجے پرتشدد مظاہرین سے ہمارا سامنا ہوا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ اپنا آخری کارڈ ابھی نہیں بتائیں گے،علیمہ خان

انہوں نے کہا کہ اسی دوران آس پاس کی پہاڑیوں پر موجود عسکری شرپسند جن کے پاس اسلحہ تھا وہ ہم پر حملہ آور ہوئے اور ان تمام عسکری شرپسندوں کے پاس تیس بور رائفل اور پسٹل تھے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ان شرپسندوں نے پہاڑوں پر آگ لگائی اور فائرنگ کرتے ہوئے ہماری جانب بڑھنے لگے، مجھے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کھائی میں پھینک دیا جس سے میرا بازو فریکچر ہو گیا۔

آج میں نے ایک بار پھر اپنی ڈیوٹی کو جوائن کرلیا ہے اور میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پرعزم ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.