وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ

image

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی کار کو لاہور کینال روڈ پر حادثہ پیش آیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی کار کو حادثہ جی آر او سے پنجاب یونیورسٹی جاتے ہوئے جیل روڈ انڈر پاس کے نیچے پیش آیا۔

عظمیٰ بخاری کی گاڑی کے آگے والی کار ایک خاتون چلا رہی تھیں۔ جنہوں نے اپنی کار کو اچانک بریک لگائی۔ خاتون کی جانب سے کار کو اچانک بریک لگانے سے تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسافروں کی سہولت کیلئے موٹروے پولیس کی ای ٹکٹنگ ایپ کا آغاز

صوبائی وزیر کی گاڑی کو بھی حادثہ پیش آیا تاہم وہ ٹریفک حادثے میں محفوط رہیں۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسکالرشپ کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.