اسلام آباد: موٹروے پولیس نے مسافروں کی سہولت کے لیے ای ٹکٹنگ ایپ کا آغاز کر دیا۔ جس ڈیجیٹل ٹکٹ پرنٹ ہو گی۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے اٹھائیسواں یومِ تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹرویز سلمان چوہدری نے کہا کہ 1997 میں 366 کلو میٹر کا سفر شروع ہوا تھا۔ اور آج موٹرویز ساڑھے 4 ہزار کلو میٹر تک پہنچ چکا ہے۔ جلد چاروں صوبوں میں موٹرویز کا جال بچھ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ریڈار، اسپیڈ گنز اور ایمبولنسز موجود ہیں۔ اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے حوالے سے ہمیں مسائل درپیش تھے۔ لیکن ہم نے گزشتہ سال سے اب تک ایکسل لوڈ پر 95 فیصد عمل درآمد کروا لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کا معاملہ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا
سلمان چوہدری نے کہا کہ میں اپنے نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہمارے سب انسپیکٹر کے اوپر گاڑی چڑھا کر انہیں شہید کر دیا گیا۔ ہم جلد کیش لیس پالیسی پر جانے والے ہیں جبکہ 97 فیصد ہم پیپر لیس ہو چکے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پر کسی غلطی یا خلاف ورزی پر پوائنٹس کم ہوں گے۔ جس کی مخصوص بار کے بعد لائسنس معطل ہو جائے گا۔ ہر چیز آٹو فل ہوگی اور چوری کی گئی ہر گاڑی کا آسانی سے پتہ چل جائے گا۔