سعودی عرب کے ساتھ فیفا فرینڈلی میچ کے لیے پاکستان کی قومی ویمنز فٹبال ٹیم کراچی سے دوحہ روانہ ہو گئی ہے۔پاکستان ویمنز اور سعودی عرب ویمنز کے درمیان سات دسمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دوستانہ میچ کھیلا جائے گا۔پاکستان ویمنز قومی فٹبال ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی سے دوحہ پہنچے گی۔
دو دسمبر کو پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے سعودی عرب کے ساتھ فیفا فرینڈلی میچ کے لیے پاکستان فٹبال ویمنز ٹیم کے 21 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔
پی ایف ایف کے مطابق پاکستان ٹیم کی گول کیپر نشاء اشرف، آرزو اور جہان فاروقی ہوں گی۔اس کے علاوہ ڈیفینڈر میں مائرہ خان (کپتان)، سارہ خان، مشال بھٹی، صوفیہ قریشی، مہرین گُل، فاطمہ نثار اور نزالیہ صدیقی شامل ہیں۔مین فیلڈرز میں سہا ہیرانی، رامین فرید، آمنہ حنیف، ثناء مہدی اور عالیہ صدیق سہرفہرست ہیں۔اسی طرح سے فاروڈز میں زمینہ ملک، اسرا خان، نادیہ خان، انمول ہرا اور ایمان مصطفیٰ ہیں۔