چیئرمین پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارے پانچ ہزار کارکن لاپتہ ہیں، ضلعی سطح پر لاپتہ کارکنوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، وہ احتجاج میں عام کارکن کی طرح شامل ہوئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے کے پی کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری تحریک پر کسی صورت گولی نہیں چلنی چاہیے تھی۔ مستقبل کا لائحہ عمل بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر طے کریں گے، آج اپنے شہید کارکنوں کی تعزیت کےلیے ان کے گھر آیا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کبھی کوئی حکومت اپنے شہریوں پر گولی نہیں چلاتی، شہداء کے خاندانوں کو کے پی حکومت معاوضہ دے گی اور شہداء کے بچوں کو نوکریاں بھی دے گی۔

انھوں نے کہا کہ ہماری جہدوجہد جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہے۔ لوگ اپنے کاروبار گھر بار لٹا کر بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.