لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک

image

خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دو خوارج زخمی بھی ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2مختلف آپریشنز ،8خارجی ہلاک ،کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے کسی دوسرے خوارج کے خاتمے کےلیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.