آئی ایم ایف نے گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے 15 فروری کی ڈیڈلائن دیدی

image

آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے حکومت کو 15 فروری 2025 تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 فروری 2025 تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

خیبرپختونخوا میں گھروں کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے

ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کونہیں بھجوایا، اوگراکے متعین کردہ ٹیرف کی روشنی میں وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی اوگرا گیس قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق شرط رکھی ہے۔یاد رہے کہ گیس کمپنیوں نے اوگرا سے گیس 53.47 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی اور اوگرانے سرکاری گیس کمپنیوں کی درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.