پی ٹی آئی کی تاریخ ہے ان کا کوئی بھی احتجاج یا ریلی پرامن نہیں ہوئی، اسحاق ڈار

image

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تاریخ ہے کہ ان کا کوئی بھی احتجاج یا ریلی پرامن نہیں ہوئی۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ریڈزون کی سیکیورٹی ہماری ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔ اور ریڈزون کی سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی قوانین نافذ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی طرح کے بھی احتجاج کے لیے مقامات کا تعین کیا گیا ہے۔ 24 نومبر کو غیرملکی وفد پاکستان کے دورے پر تھا۔ لیکن ایک جماعت نے حیران کن طور پر 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کیا۔ ماضی میں اس جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر احتجاج کیا۔ اور اسی جماعت کی جانب سے 35 پنکچرز کا بیانیہ بنایا گیا۔ لیکن پھر جوڈیشل انکوائری میں ثابت ہوا کہ کوئی انتخابی دھاندلی نہیں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے غلط کیا ، حکومت نے بھی تو غلط کیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ اسٹیٹ کونسل پر برہم

اسحاق ڈار نے کہا کہ اہم موقع پر احتجاج کی کال سے سیاسی پارٹی کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔ اور قانون کے مطابق ریڈزون میں کوئی احتجاج نہیں کیا جاسکتا۔ جبکہ پی ٹی آئی کی تاریخ ہے کہ ان کا کوئی بھی احتجاج یا ریلی پرامن نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق سیاسی جماعت کو سنگجانی کے مقام پر احتجاج کا کہا تھا۔ لیکن سیاسی جماعت نے ریڈزون میں ہی احتجاج کرنے پر بےجا اصرار کیا۔ تمام ترکوششوں کے باوجود سیاسی جماعت اپنی ضد پر اڑی رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.