آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی ہے۔ اب ہم نے معاشی استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ اور معیشت میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے۔ جبکہ حکومت نجی شعبے کو پالیسی گائیڈ لائن دے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی 7 علاقائی ممالک کو برآمدات میں اضافہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہاؤسنگ کے شعبے کا معیشت میں نمایاں کردار ہے۔ اور ہم آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں۔ ملک میں معاشی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.