بلاول بھٹو نے مدارس رجسٹریشن بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کردیئے

image

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ملاقات کی اور ان کے مدارس رجسٹریشن بل پر تحفظات دور کردیئے۔

دونوں رہنماوں کی ملاقات سربراہ جے یو آئی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدرآصف زرداری کی جانب سے دستخط نہ کرنے پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اچھی رہی۔

اس موقع پر جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن پر بلاول بھٹو پہلے بھی ہمارے ساتھ تھے اب بھی ہیں۔

مدارس بل پر دستخط کیلئے مولانا فضل الرحمان کی حکومت کو ڈیڈ لائن

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بل دونوں ایوانوں سے پاس ہو چکا، صرف صدر کے دستخط میں تاخیر تھی، پیپلزپارٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دستخط ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دینگے۔

انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر کو اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، حکومت پارلیمنٹ سے منظور کردہ ہمارے بل پر دستخط نہیں کر رہی، حکومت نے اپنی مرضی کی قانون سازی کر لی، حکومت بتائے اس نے ابھی تک مدارس بل کے پاس کردہ قانون پر دستخط کیوں نہیں کئے۔

مو لانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے مدارس بل پر دستخط نہ کئے تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

 

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.