جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان، کئی اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

image

جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

15 رکنی جنوبی افریقا ٹیم کی قیادت ہینریخ کلاسن کریں گے جنہوں نے ایڈن مارکرم کی سری لنکا کے خلاف سیریز میں مصروفیت کی وجہ سے کپتانی سنبھالی ہے۔

آل فارمیٹ پلیئر مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور ٹرسٹن اسٹبس بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

آل فارمیٹ پلیئرز پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 10، 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب سے پاکستان نے بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ:

پاکستان کے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر) شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.