سعودی ویمنز ٹیم سے دوستانہ میچ، پاکستان کی فٹبال ٹیم دوحہ پہنچ گئی

image
سعودی عرب کے ساتھ فیفا فرینڈلی میچ کے لیے پاکستان کی قومی ویمنز فٹبال ٹیم کراچی سے دوحہ روانہ ہو گئی ہے۔

پاکستان ویمنز اور سعودی عرب ویمنز کے درمیان سات دسمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دوستانہ میچ کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمنز قومی فٹبال ٹیم نجی ایئرلائن کی پرواز سے کراچی سے دوحہ پہنچے گی۔

دو دسمبر کو پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے سعودی عرب کے ساتھ فیفا فرینڈلی میچ کے لیے پاکستان فٹبال ویمنز ٹیم کے 21 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

پی ایف ایف کے مطابق پاکستان ٹیم کی گول کیپر نشاء اشرف، آرزو اور جہان فاروقی ہوں گی۔

اس کے علاوہ ڈیفینڈر میں مائرہ خان (کپتان)، سارہ خان، مشال بھٹی، صوفیہ قریشی، مہرین گُل، فاطمہ نثار اور نزالیہ صدیقی شامل ہیں۔

مین فیلڈرز میں سہا ہیرانی، رامین فرید، آمنہ حنیف، ثناء مہدی اور عالیہ صدیق سہرفہرست ہیں۔

اسی طرح سے فاروڈز میں زمینہ ملک، اسرا خان، نادیہ خان، انمول ہرا اور ایمان مصطفیٰ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.