عمدہ کارکردگی دکھانے والے ساجد خان کو دورۂ جنوبی افریقہ سے کیوں ڈراپ کیا گیا؟

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں ماہ سے شروع ہونے والے دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔

دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے تینوں سکواڈز میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب اور سلمان علی آغا موجود ہیں جبکہ نسیم شاہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ورک لوڈ مینجمنٹ اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے فٹنس برقرار رکھنے کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کے بجائے ون ڈے اور ٹی20 سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں 19 وکٹیں حاصل کرنے والے آف سپنر ساجد خان کو جنوبی افریقہ کے خلاف کنڈیشنز کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ 10 دسمبر سے شروع ہو گا، جس میں تین ٹی20، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچ 10، 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ تین ون ڈے میچ 17، 19 اور 22 دسمبر کو ہوں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچ 26 دسمبر اور 3 جنوری سے کھیلے جائیں گے۔

 

 تینوں سکواڈز میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب اور سلمان علی آغا موجود ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)

یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

گرین شرٹس کے ون ڈے سکواڈ میں محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان نیازی، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔

پاکستان کے ٹی20 سکواڈ میں محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، ابرار احمد، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان نیازی، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.