انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

image

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 180 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔

پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد ریاض اللہ نے 66 جبکہ شاہ زیب خان نے 45 رنز بنائے۔ جاپان کی طرف سے نہار پرمار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جاپانی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 28 ویں اوور کی تیسری گیند پر صرف 63 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

جاپان کی جانب سے نہار پرمار 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حذیفہ نے محض آٹھ رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

بہترین کارکردگی پر محمد حذیفہ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چھ دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.