زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

image

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق مجموعی ڈالر ذخائر کی مالیت 16 ارب 62 کروڑ ڈالر ہو گئی ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے میں مزید 62 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ایس بی پی کے ذخائر 62 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 12 ارب 3کروڑ 83لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

سالانہ بنیادوں پر 20 کلو آٹے کی قیمت نمایاں کمی

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 58 کروڑ 17 لاکھ ڈالر موجود ہیں،اس طرح 29 نومبر کو ملک کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 16 ارب 62 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے ڈالر ریزرو تقریباً تین ماہ کی درآمدات کے برابر ہو گئے ہیں جبکہ ملکی ڈالر ریزرو تین ماہ کی درآمدات کے برابر کرنا آئی ایم ایف کی شرط ہے، اس طرح عالمی مالیاتی ادارے کی ایک اور شرط بھی پوری ہو گئی ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کو جنوری 2025 تک دو ڈسکوز کی نجکاری کیلئے یقین دہانی کرائی گئی ہے، شرط کے مطابق جنوری 2025 تک 2 ڈسکوز کی نجکاری کا پراسیس مکمل نہیں کیا جا سکے گا، نجکاری کمیشن یکم جنوری 2025 سے زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی شرط بھی پوری نہ ہونے کا خدشہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.