شاہین کو داماد بنانے سے قبل کیا کیا؟ شاہد آفریدی نے بتادیا

image

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ انہوں نے شاہین آفریدی کو داماد بنانے سے قبل انکوائری کروائی تھی۔

عالمی اردو کانفرنس کے سیشن ’میں ہوں کراچی ‘ میں دوران گفتگو سابق کپتان نے کئی موضوعات پر بات کی۔

بیٹی انشا کیلئے داماد شاہین آفریدی کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ’ کوئی بھی انسان بیٹی کا ہاتھ بنا سوچے سمجھے کسی کے ہاتھ میں نہیں دیتا، شاہین کی تربیت اچھی ہوئی تھی، میرے بڑے اور شاہین کے بڑے آپس میں ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جانتے تھے لیکن جب ہم کراچی شفٹ ہوئے تو شاہین کی فیملی سے ہمارا اتنا رابطہ نہیں رہا لیکن شاہین نے جتنے لوگوں کی نگرانی میں کھیلا، سب کوچز نے بھی شاہین کی بہت تعریف کی تھی‘۔

شاہین آفریدی کیلئے انکوائری کیے جانے کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انکوائری کروائی گئی تھی، بیٹی کے رشتے کے وقت انکوائری بہت ضروری ہے لیکن کسی بھی رشتے کو آگے چلانے کیلئے لڑکا اور لڑکی دونوں کو اچھا ہونا ضروری ہے تاکہ ہمارے ملک کیلئے ایک اچھی نسل تیار ہوسکے۔

میزبان کے نانا بن جانے کے سوال پر سابق کپتان کا کہنا تھاکہ ابھی خود کو نانا نہیں مانتا، جب پانچویں بیٹی کی شادی ہوگی اس کے بھی بچے ہوجائیں تو پھر نانا مانوں گا۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کے ہاں رواں برس پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts