فخرزمان ٹیم میں کیوں نہیں ہیں؟ کپتان رضوان کا اہم بیان

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز ایک نیا چیلنج ہے۔

جنوبی افریقا سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ سے قبل ایک بیان میں کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے میں اچھی پرفارمنس دی ، یہاں بھی بہترین نتائج کےلیے پر عزم ہیں ۔

قومی ٹیم کے کپتان نے اوپنر فخر زمان سے متعلق کہا کہ سب جانتے ہیں فخر گیم چینجر ہیں لیکن وہ بیمار ہیں اور امید ہے جلد صحتیاب ہو کر قومی ٹیم میں واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج بروز منگل کو رات 9 بجے شروع ہوگا۔

جنوبی افریقا کے دورے میں3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں، سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر )، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان ( وکٹ کیپر)۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts