16 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

image

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 دسمبر سے مزید اضافے کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اور برطانوی برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی منڈی میں دس دن کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 63سینٹ کا اضافہ ہوا۔عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی 68 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ایئر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنانے کا فیصلہ

برطانوی برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد برطانوی برینٹ کی ٹریڈ 71.85 ڈالر فی بیرل پرہو رہی ہے۔

15 دسمبر کو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جائے گا، اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.