بھارت فیوژن فارمولے کے تحت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر رضامند ہوگیا: بھارتی میڈیا کا نیا دعویٰ

image

بھارتی میڈیا نے نیا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سی سی آئی فیوژن فارمولے کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرے گا تو اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ فیوژن فارمولا اپنے ایونٹس پر لاگو نہیں کرنا چاہتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے گروپ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے۔

تاہم بی سی سی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچے تو اسے بھارت میں کھیلنا ہو گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرے گا تو اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا، پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ بھارت پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلےگا تو پاکستان بھی آئی سی سی کے کسی میچ کیلئے ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے جبکہ بھارتی ہٹ دھرمی اور کھیلوں میں سیاسی مداخلت کے باعث آئی سی سی نے تاحال چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی نہیں کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.