سعودی عرب کیلئے بڑا اعزاز، فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی مل گئی

image

سعودی عرب کو 2034 کے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے 2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کو دینے کی تصدیق کی گئی۔

سعودی عرب پہلی مرتبہ فیفا مینز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب کے 5 شہروں (ریاض، جدہ، الخوبر، ابہا اور نیوم) کے 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔

اس کے علاوہ عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی نے تصدیق کی ہے کہ 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، اسپین اور پرتگال مشترکہ طور پرکریں گے۔

جنوبی امریکا میں بھی 2030 کے ورلڈکپ کے 3 میچز کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 4 اکتوبر کو سعودی عرب نے باضابطہ طور پر 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس کے بعد سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کیلئے تیاریاں شروع کردی تھیں اور جدید طرز پر اسٹیڈیم کا خوبصورت ڈیزائن بھی تیار کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.