ہیرو اور ہیروئن کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا، ہمایوں سعید

image

سینئر اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہیرو اور ہیروئن کا تعلق عمر سے نہیں کردار سے ہوتا ہے۔

سینئر اداکار ہمایوں سعید  نےایک تقر یب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہیرو اور ہیروئن سے متعلق الگ تصورات پائے جاتے ہیں، باقی ممالک اور خصوصی طور پر مغربی ممالک میں ایسا نہیں ہوتا۔

شادی کے بعد فیملی پلاننگ بہت ضروری، نیمل خاور

انہوں نے کہا کہ درحقیقت ہیرو اور ہیروئن کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہوتا لیکن ہمارے ہاں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہیرو وہ ہوتا ہے جس کے ساتھ کم عمر ہیروئن آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں آج بھی 65 سال یا اس سے زائد عمر ہونے کے باوجود ڈینزل واشنگٹن یا کیبن کاسنر بطور ہیرو آتے ہیں، اسی طرح میرل اسٹریپ بھی ہیروئن کے طور پر آتی ہیں۔

شاہ رخ خان اپنی رہائشگاہ “منت” کو مزید بڑھانے کے خواہشمند، کتنا خرچہ آئے گا؟

انہوں نے کہا کہ مرکزی کردار کے طور پر کاسٹ کرنے کا فیصلہ ہدایت کار یا پروڈیوسر کرتے ہیں جو پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ کون سا اداکار یا اداکارہ ایسی ہے جو کہ ان کی توقعات پر پورا اترے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.