چیمپئنر ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی ہوگی، پی سی بی کی تصدیق

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ چمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے شرائط مان لی گئیں اور ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی ہوگا۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ ہائبرڈ ماڈل معاہدے پر دستخط ایک دو دن میں ہوں گے اور آئی سی سی خود باضابطہ اعلان کرے گا اور ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے زرتلافی کا مطالبہ نہیں کیا۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چیمپئَنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کی رضامندی کے بعد ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ہائبرڈ فارمولے کے لیے زیادہ تر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجاویز کو تسلیم کیا گیا ہے۔

دونوں فریقوں کے درمیان طے پایا ہے کہ 2026ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ پاک بھارت لیگ میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح یہ بھی طے پایا ہے کہ بھارت آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی نہیں آئے گا اور اپنے حصے کے میچز دبئی میں کھیلے گا۔

اس فیوژن فارمولے کے تحت بھارت دبئی کو وینیو قرار دینے کے لیے بضد ہے جب کہ پاکستان 5 میچز کے لیے دبئی، بنگلادیش اورسری لنکا سے بات کررہا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آئی سی سی نے میچز کی منتقلی پر پاکستان کو زر تلافی کی پیشکش بھی کی تھی لیکن چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اضافی معاوضے پر بات نہیں کی۔

تاہم اس کے بدلے محسن نقوی آئی سی سی ویمن ٹورنامنٹ 2027 کی میزبانی لینے میں کامیاب ہوگئے۔

ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق 3 سال کے فیوژن ماڈل کو کل آئی سی سی سے منظوری ملنے کا امکان ہے۔ جس کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts