آئی سی سی نے افغان کرکٹر گلبدین نائب پر جرمانہ عائد کر دیا

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان کے نامور کرکٹ آل راؤنڈر گلبدین نائب پر جرمانہ عائد کر دیا۔

افغانستان کے مڈل آرڈر بیٹر گلبدین نائب پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر گلبدین نائب پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

امپائر کے فیصلے پر ناگواری دکھانے پر افغان کرکٹر کو جرمانہ کیا گیا، آئی سی سی نےگلبدین نائب کو جرمانے کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔

گلبدین نائب کو جرمانہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیا گیا۔

میچ کے 11 ویں اوور میں امپائر کی جانب سے راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو نہ دینے پر گلبدین نے نامناسب حرکت کی تھی۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts