10 گیندیں کم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان

image

کرکٹ آسٹریلیا کو صرف 10 گیندیں کم ہونے پر 10 لاکھ ڈالرز کے نقصان کا بڑا دھچکا لگ گیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میں صرف 10 گیندیں کم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 لاکھ ڈالرز کا نقصان پہنچا ہے۔

گابا ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش کی نذر ہوا، پہلے دن صرف 13 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا، آسٹریلیا نے بیٹنگ میں 28 رنز بنائے تھے۔

اس دوران طوفانی بارش کی وجہ سے کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔ میچ میں 15 اوورز سے کم کا کھیل ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو شائقین کو ٹکٹ کے تمام پیسے واپس کرنا ہوں گے۔

اگر مزید 10 گیندیں ہونے کے بعد بارش ہوتی تو کرکٹ آسٹریلیا ری فنڈ سے بچ جاتی۔ پہلے دن 60 منٹ کے کھیل میں صرف 80 گیندوں کا کھیل ممکن ہوا۔

تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی تھیں، گراؤنڈ میں 30 ہزار 145 افراد میچ دیکھنے کے لیے آئے تھے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts