آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پیشہ ورانہ صنعتوں میں تقریباً تمام دفتری آپریشنز میں بغیر کسی رکاوٹ کے ضم ہوچکی ہے اور مختلف طریقوں سے یہ اے آئی آلات کے ذریعے روزمرہ کی زندگی کا حصہ بھی بن گئی ہے۔
اب اے آئی کو ایک حیران کن مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور وہ ہے ناراض صارفین کی طرح برتاؤ کرتے ہوئے سیلز مین کو پرسکون رہنے کی تربیت دینا۔
سائنسدانوں نے کسٹمر سروس کے عملے کی تربیت میں مدد کے لیے ایک مشتعل رویے والا روبوٹ بنایا ہے۔ روبوٹ غصے میں آتا ہے اور سیلزمین کو ایسے ہی بدتمیز گاہگوں سے نمٹنے وقت تحمل کی ٹریننگ دیتا ہے۔
امریکی ڈویلپر کمپنی روبوٹکس اینڈ آڈی ایرنگ کا کہنا ہے کہ یہ مشین ایک 'سوشل روبوٹ' ہے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے آواز کے اظہار کا پتہ لگاتی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ لوگوں کے موڈ پر ردعمل کا پتہ لگا سکتا ہے۔ اسے انتہائی غصے میں آنے اور برے الفاظ استعمال کرنے کے لیے پروگرام کیا گیا ہے۔