اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے بلند ترین ایک لاکھ ، 16 ہزار کی سطح کو چھو لیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس نے بلند ترین سطح کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 2013 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ نئی بلند ترین ایک لاکھ ، 14 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی ، ڈالر 6 پیسے مہنگا

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی تھی تاہم آخری دن کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 14 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے ، کاروبار کے آغاز پر 12 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے ہو گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.