لودھراں کے سکیورٹی گارڈ کی بیٹی کا نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز

image
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں سے تعلق رکھنے والے سکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی ہیں۔

 15 سالہ شہر بانو ساتویں جماعت کی طالبہ ہیں اور انہوں نے ملائشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی20 ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ محسن کمال نے شہر بانو کو  ڈیبیو کیپ پہنائی۔

ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے  ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

شہر بانو لیفٹ آرم فاسٹ بولر ہیں اور آج نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے۔

شہر بانو کا تعلق لودھراں کے علاقے چک نمبر 48 ایم سے ہے اور وہ ترین کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم سے کھیلتی ہیں۔ 

ترین کرکٹ اکیڈمی کے اونر علی خان ترین نے قومی انڈر 19 ٹیم میں منتخب ہونے پر شہر بانو کو مبارکباد پیش کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.