سعودی عرب کا ملازمین کے تنخواہوں سے متعلق بڑا فیصلہ

image

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ملازمتوں کے لیے تنخواہ کے پیمانے کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں کابینہ اجلاس ہوا جس میں ملکی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم منظوریاں دی گئیں۔

کابینہ نے انجینئرنگ کی ملازمتوں کے لیے تنخواہوں کے پیمانے کی منظوری دے دی جس کے بعد انجیئرنگ کی ملازمتوں کی تنخواہوں کا طے شدہ معیار ہوگا جس پر 31 دسمبر 2024 سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق تنخواہوں کے پیمانے کی منظوری کا فیصلہ حکومتی ماتحت اداروں میں انجیئرنگ کی ملازمتوں سے وابستہ ان پر لاگو ہوگا جو سرکاری ملازمین کے زمرے میں آتے ہیں اور جنہوں نے سعودی جامعات یا مستند تعلیمی اداروں سے انجیئرنگ سے وابستہ کسی شعبے میں بیچلر کی ڈگری حاصل کررکھی ہوگی۔

کابینہ اجلاس میں فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کو کھیلوں کے لیے اہم مرحلہ قرار دیا۔

سعودی کابینہ اجلاس میں خطے کو درپیش تازہ ترین معاملات سے آگاہ حاصل کی اور شام کی وحدت اور استحکام پر زور دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فلسطین کے معاملات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی غور و خوض کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.