اپنا خواب پورا کررہی ہوں۔۔ عائزہ خان نے کیا نیا کام شروع کردیا؟ نئی تصویروں نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا

image

پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ عائزہ خان نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا، لیکن اس بار اپنی اداکاری یا ماڈلنگ سے نہیں بلکہ تعلیم کی طرف واپس لوٹنے کے فیصلے سے!

2009 میں ڈرامہ ’تم جو ملے‘ سے آغاز کرنے والی عائزہ نے 2013 کے مشہور ڈرامے ’پیارے افضل‘ کے ذریعے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھوا۔ میرے مہربان، تم کون پیا، محبت تم سے نفرت ہے، میں، اور میرے پاس تم ہو جیسے مقبول سیریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے انہوں نے انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت بنائی۔ سنجیدہ کرداروں سے لے کر مزاحیہ رولز تک، عائزہ نے اپنی فطری اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے۔

حال ہی میں عائزہ نے اپنے مداحوں کو لندن سے ایک بڑی خوشخبری سنائی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اب لندن کی معروف رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں اداکاری کی تربیت لے رہی ہیں۔ عائزہ نے کہا، "17 سال کی عمر میں جب میں نے اداکاری شروع کی، تب تھیٹر پڑھنے کا خواب تھا، لیکن حالات کی وجہ سے یہ خواب پورا نہ ہو سکا۔"

انہوں نے مزید کہا، "اب کئی سالوں کی محنت کے بعد وقت اور وسائل دونوں موجود ہیں، اس لیے اپنی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے۔ اس عمل میں خود کو دوبارہ نوجوان محسوس کرنا ایک نیا جذبہ دیتا ہے۔"

عائزہ نے اپنے والدین کے تعاون کو اپنی کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "میرے والد ہمیشہ میرے ساتھ رہے، اسکول کے دنوں میں پک اینڈ ڈراپ سے لے کر آج تک۔ میری ماں نے بھی میرے بچوں کی دیکھ بھال میں کوئی کمی نہ آنے دی تاکہ میں اپنی غیر موجودگی کے بوجھ سے آزاد ہو سکوں۔"

عائزہ خان کی پوسٹ پر مداحوں نے مبارکبادوں کے ساتھ ان کی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔ ان کے لیے یہ قدم صرف تعلیم کا نہیں بلکہ دوسروں کے لیے ایک مشعل راہ بن چکا ہے۔

عائزہ نے لندن سے اپنی دلکش تصاویر بھی شیئر کیں، جہاں وہ کتابوں کے درمیان نئے خوابوں کی تعبیر ڈھونڈ رہی ہیں۔ ان کی یہ نئی پیشرفت واقعی ایک انسپائریشن ہے!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.