بھارت میں سلامی لینے کے لیے جدید طریقے کا استعمال، دلہن کے باپ کی ویڈیو وائرل

image

بھارت میں دلہن کے باپ نے باراتیوں سے بار کوڈ کے ذریعے سلامی لینے کا طریقہ متعارف کرادیا۔

ریاست کیرالہ میں ہونے والی شادی کے موقع پر دلہن کے باپ کی جانب سے سلامی وصولی کے لیے جدید طریقہ اپنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دلہن کے باپ کو اپنی شرٹ پر بار کوڈ چسپاں کیے دیکھا جاسکتا ہے جو شادی میں شرکت کرنے والوں سے بار کوڈ اسکین کرواکے ڈیجیٹل طریقہ سے سلامی وصول کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین خوشی اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اب شادی پر سلامی دینے کے لیے کیش یا تحفہ دینے کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کا آپشن ملنے سے انہیں بھی سہولت ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US