بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پھنسے خلاباز کب واپس آئیں گے؟

image

گزشتہ 6 ماہ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں پھنسے خلابازوں کی زمین پر واپسی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق خلائی اسٹیشن پر موجود خلاباز سونی ولیمز اور بُچ وِلمور اب آئندہ برس مارچ کے میں زمین پر واپس سکیں گے۔

یہ دونوں خلاباز جون میں 8 روز کے مشن کے لیے بوئنگ کے اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کی اولین مسافر بردار پرواز کے ذریعے خلائی اسٹیشن پر پہنچے تھے تاہم اسٹار لائنر کی زمین پر بحفاظت واپسی کی صلاحیت پر خدشات ظاہر کیے گئے جس کے بعد یہ دونوں خلاباز زمین پر واپس نہیں آسکے۔

اس سے قبل ناسا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ خلاباز فروری 2025 میں زمین پر آسکتے ہیں تاہم اب ناسا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی واپسی مارچ 2025 میں ہی ممکن ہوسکتی ہے یعنی ان کا 8 روزہ مشن 9 ماہ طویل ہوجائے گا۔

ناسا کا بتانا ہے کہ 4 رکنی کریو 10 مشن مارچ کا آخر میں خلائی اسٹیشن پر پہنچے گا جس کے بعد سونی ولیمز اور بُچ وِلمور خلائی اسٹیشن پر موجود دو مزید خلابازوں کے ہمراہ زمین پر واپس آسکیں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.