سب سے پتلا ایپل کا آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟

image

ایپل نے 2017 میں آئی فون ایکس (10) او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فیس آئی ڈی کے ساتھ متعارف کرایا تھا۔

مگر اس کے بعد سے آئی فونز کے ڈیزائن میں کوئی خاص نمایاں تبدیلی نہیں کی گئی۔

مگر اب ایپل کی جانب سے آئی فون کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی کی جا رہی ہے اور یہ نیا ڈیزائن آئی فون 17 ائیر نامی ماڈل کا حصہ بنے گا۔

یہ نیا فون ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔

ایک نئی رپورٹ میں اس فون کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں اور یہ بتایا گیا کہ یہ آئی فون دیگر فونز سے کتنا زیادہ پتلا ہوگا۔

9 ٹو 5 میک کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون 17 ائیر ایپل کے آئی فون پرو ماڈلز کے مقابلے میں 25 فیصد پتلا ہوگا۔

درحقیقت یہ کسی بھی کمپنی کی جانب سے تیار کیا جانے والا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔

اس رپورٹ میں آئی فون 17 کی ایک کانسیپٹ تصویر بھی شیئر کی گئی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فون کتنا پتلا ہوسکتا ہے۔

اس فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو کہ ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل کا ہوگا۔

درحقیقت اس فون کا ڈیزائن ہی اسے صارفین کے لیے زیادہ پرکشش بنائے گا ورنہ فیچرز کے لحاظ سے یہ اسٹینڈرڈ ماڈل سے زیادہ خاص نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 17 ائیر آئی فون 16 کے مقابلے میں 2 ملی میٹر پتلا ہوگا۔

آئی فون 16 پرو کی موٹائی 8.25 ملی میٹر ہے یعنی آئی فون 17 ائیر 6.25 ملی میٹر موٹا ہوگا۔

یہ فون اب تک کے سب سے پتلے آئی فون 16 اور 16 پلس کے مقابلے میں 1.55 ملی میٹر پتلا ہوگا۔

اس میں 6.6 انچ کا ڈسپلے دیے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل بھی کئی لیکس میں آئی فون 17 ائیر کے بارے میں یہی کچھ بتایا گیا ہے۔

ابھی اس کا آفیشل نام معلوم نہیں بس رپورٹس میں اسے آئی فون 17 ائیر کہا جاتا ہے، جبکہ کچھ رپورٹس میں اسے آئی فون 17 سِلم کا نام بھی دیا گیا ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق فون کا فرنٹ کیمرا ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں چھپا ہوگا جبکہ یہ پہلا آئی فون ہوسکتا ہے جس میں ایپل کا اپنا تیار کردہ 5 جی موڈیم موجود ہوگا۔

آئی فون 17 کو ستمبر 2025 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.