واٹس ایپ کا صارفین کیلئے خفیہ فیچر کیا ہے؟

image

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے خفیہ ایموجی فیچر متعارف کرا دیا جو صارفین کو صرف 15 دن تک دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ایک محدود وقت کے لیے ایموجی بٹن سے ری ایکٹ کرنے سے ایک خاص اینیمیشن سامنے آئے گی۔ اس اپ گریڈ کا مقصد سالِ نو کو واٹس ایپ پر منانے کے لیے صارفین کی مدد کرنا اور گفتگو میں گرمجوشی لانا ہے۔

کمپنی نے پانچ ایسے ایموجی متعارف کرائے جو 20 دسمبر سے 3 جنوری تک خاص اینیمیشن پیش کر سکیں گے۔ اگر صارفین ان میں سے کوئی بھی ایک ری ایکشن کے لیے استعمال کریں گے تو ایک اینیمیشن ظاہر ہوگی۔

ان ایموجیز میں Confetti Ball، Face with Party Horn and Party Hat، Party Popper، Bottle with Popping Cork اور Clinking Glasses شامل ہیں۔

اگر کسی صارف کی ایپ میں یہ ابھی تک ظاہر نہیں ہوا ہے تو ممکن ہے ایپ اپ ڈیٹ نہ ہوئی ہو۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.