فیس بک صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، کمائی کا نیا ذریعہ متعارف

image

فیس بک دنیا کی مقبول ترین سوشل میڈیا سروس ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہے۔

مگر فیس بک آن لائن پیسے کمانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ درحقیقت متعدد افراد فیس بک کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ اب میٹا نے فیس بک صارفین کو کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین فیس بک پر affiliate لنکس کے ذریعے زیادہ آسانی سے پیسے کما سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت affiliate لنکس کو پوسٹس بشمول ریلز، فوٹوز، ویڈیوز اور ٹیکسٹ وغیرہ میں زیادہ نمایاں کیا جائے گا۔

اس اپ ڈیٹ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ صارفین کو کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کا بہتر موقع مل سکے اور ان کے لیے کمانے کے مواقع بڑھ جائیں۔ اس سے قبل affiliate لنکس میں صرف کیپشنز میں یو آر ایل ڈسپلے ہوتا تھا۔

مگر نئی اپ ڈیٹ سے صارف کو زیادہ مؤثر طریقے سے ان لنکس کو استعمال کرنے کا موقع ملے گا جس سے انگیج منٹ اور سیلز میں اضافہ ہوگا یا کم از کم میٹا کو یہی توقع ہے۔

میٹا کی جانب سے affiliate لنکس کے لیے ایک آٹو ڈیٹیکشن سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے مگر یہ فیچر فی الحال محدود ڈومینز کے لیے ہوگا۔

جب یہ سسٹم مخصوص ڈومین یا ویب لنک کو شناخت کرے گا تو صارف کو پیڈ پارٹنر شپ لیبل استعمال کرنے کا مشورہ دیا جائے گا جبکہ لنک کی تفصیلات بھی پراڈکٹ لنک کے ساتھ ایڈ کی جائیں گی۔

میٹا کی جانب سے یہ فیچرز دنیا بھر میں فیس بک پیجز اور پروفیشنل پروفائلز کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.