بھارتی اداکار ورون دھون نے انکشاف کیا کہ ماضی میں شردھا کپور نے لڑکوں سے ان کی پٹائی کروائی تھی۔
دراصل شردھا کا پروپوزل قبول نہ کرنے کی صورت میں انہوں نے ورون کی پٹائی لگوادی تھی۔
کچھ وقت پہلے شردھا کپور نے انکشاف کیا تھا کہ، انہوں نے ورون کو ایک پہاڑی پر لے جا کر منفرد انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا تھا لیکن ورون نے ان کی پیشکش ٹھکرادی تھی۔
جس پر ورون دھون نے اب شردھا کی کہانی پر اپنی وضاحت پیش کردی ہے
جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے شردھا کپور کا دل کیسے توڑا؟
تو انہوں بتایا کہ، "یہ اس وقت کی بات ہے جب میں صرف 8 سال کا تھا۔ اسکے دو سال بعد جب شردھا نے مجھے اپنی 10ویں سالگرہ پر بلایا تو وہاں دیگر تین چار لڑکے بھی موجود تھے جو شردھا کو پسند کرتے تھے۔ ان لڑکوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں شردھا کو پسند کیوں نہیں کرتا؟ میں نے کہا، مجھے لڑکیوں میں دلچسپی نہیں اور میں یہاں صرف ڈانس مقابلہ جیتنے آیا ہوں۔"
ورون کے مطابق، اس انکار کے بعد میری ان لڑکوں سے لڑائی ہوگئی اور انہوں نے مجھے مارا پیٹا، جبکہ یہ مار پیٹ شردھا نے کروائی تھی کیونکہ میں ’ہاں‘ نہیں بول رہا تھا۔
شردھا کپور اور ورون دھون کی بچپن کی کہانی جب سوشل میڈیا پر آئی تو صارفین نے اسے خوب پسند کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ان کا بچپن بھی عام بچوں کی طرح تھا۔